صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
عورتوں کے ہار پہننے اور کڑے پہننے کا بیان
حدیث نمبر
5476
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عِيدٍ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلُ وَلَا بَعْدُ ثُمَّ أَتَی النِّسَائَ فَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ فَجَعَلَتْ الْمَرْأَةُ تَصَدَّقُ بِخُرْصِهَا وَسِخَابِهَا
محمد بن عرعرہ، شعبہ، عدی بن ثابت، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم عید کے دن باہر نکلے اور دورکعت نماز پڑھی نہ اس سے پہلے کوئی نماز پڑھی اور انہ ہی اس کے بعد، پھر عورتوں کے پاس تشریف لائے اور ان کو صدقہ کا حکم دیا، تو عورتیں اپنی بالیاں اور کڑے صدقہ کرنے لگیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment