صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
ہار عاریت لینے کا بیان
حدیث نمبر
5477
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ هَلَکَتْ قِلَادَةٌ لِأَسْمَائَ فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَلَبِهَا رِجَالًا فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ وَلَيْسُوا عَلَی وُضُوئٍ وَلَمْ يَجِدُوا مَائً فَصَلَّوْا وَهُمْ عَلَی غَيْرِ وُضُوئٍ فَذَکَرُوا ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ التَّيَمُّمِ زَادَ ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ اسْتَعَارَتْ مِنْ أَسْمَائَ
اسحاق بن ابراہیم، عبدہ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ اسماء کاہار جومجھ سے گم ہوگیا تھا اس کی تلاش میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے لوگوں کو بھیجا، اتنے میں نماز کاوقت آگیا وہ لوگ باوضو نہیں تھے، پانی نہیں ملا تو ان لوگوں نے بغیر وضو کے نماز ادا کرلی، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے بیان کیا گیا تو تیمم کی آیت نازل ہوئی، ابن نمیر نے ہشام سے انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے اتنا زیادہ روایت کیا کہ عائشہ نے اسماء سے وہ ہار مانگ کر لیا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment