صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بچوں کے سخاب ( ایک قسم کا ہار) پہننے کا بیان
حدیث نمبر
5479
حَدَّثَنِا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ بْنُ عُمَرَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سُوقٍ مِنْ أَسْوَاقِ الْمَدِينَةِ فَانْصَرَفَ فَانْصَرَفْتُ فَقَالَ أَيْنَ لُکَعُ ثَلَاثًا ادْعُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ فَقَامَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يَمْشِي وَفِي عُنُقِهِ السِّخَابُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ هَکَذَا فَقَالَ الْحَسَنُ بِيَدِهِ هَکَذَا فَالْتَزَمَهُ فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَمَا کَانَ أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ بَعْدَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قَالَ
اسحق بن ابراہیم حنظلی، یحییٰ بن آدم، ورقاء بن عمر، عبیدﷲ بن یزید، نافع بن جبیر، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میں مدینہ کے ایک بازار میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھا کہ آپ واپس ہوئے، تو میں بھی آپ کے ساتھ واپس ہوا، آپ نے تین بار فرمایا کہ وہ چھوٹا بچہ کہاں ہے، حسن بن علی کو بلاؤ، حسن بن علی کھڑے ہوئے، اور آئے، ان کی گردن میں سخاب تھا، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ پھیلاتے ہوئے فرمایا آؤ لپٹ جاؤ ، حسن نے بھی اسی طرح کہا اور لپٹ گئے، پھرآپ نے فرمایا اے ﷲ! میں اس سے محبت کرتا ہوں، تو بھی اس سے محبت کر اور اسے بھی محبوب رکھ جو اس سے محبت کرے، حضرت ابوبکر رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے میرے نزدیک حسن بن علی سے زیادہ کوئی شخص محبوب نہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment