حَدَّثَنَا عَبْدَالله بْنُ عُثْمَانَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاجِدٌ وَحَوْلَهُ نَاسٌ مِنْ قُرَيْشٍ مِنْ الْمُشْرِکِينَ إِذْ جَائَ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ بِسَلَی جَزُورٍ فَقَذَفَهُ عَلَی ظَهْرِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَرْفَعْ رَأْسَهُ حَتَّی جَائَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا السَّلَام فَأَخَذَتْ مِنْ ظَهْرِهِ وَدَعَتْ عَلَی مَنْ صَنَعَ ذَلِکَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ عَلَيْکَ الْمَلَا مِنْ قُرَيْشٍ اللَّهُمَّ عَلَيْکَ أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ وَعُتْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ وَشَيْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ وَعُقْبَةَ بْنَ أَبِي مُعَيْطٍ وَأُمَيَّةَ بْنَ خَلَفٍ أَوْ أُبَيَّ بْنَ خَلَفٍ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُمْ قُتِلُوا يَوْمَ بَدْرٍ فَأُلْقُوا فِي بِئْرٍ غَيْرَ أُمَيَّةَ أَوْ أُبَيٍّ فَإِنَّهُ کَانَ رَجُلًا ضَخْمًا فَلَمَّا جَرُّوهُ تَقَطَّعَتْ أَوْصَالُهُ قَبْلَ أَنْ يُلْقَی فِي الْبِئْرِ
عبدان بن عثمان عثمان شعبہ ابواسحق عمرو بن میمون حضرت عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وسلم سجدے میں تھے اور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ارد گرد قریش کے مشرکوں نے گھیرا ڈال دیا تھا کہ عقبہ بن ابومعیط نے ایک آلائش لا کر رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وسلم کی پشت مبارک پر پھینک دی آپ صلی ﷲ علیہ وسلم اسی طرح سر نیچا کئے ہوئے سجدہ میں رہے کہ حضرت فاطمہ رضی ﷲ عنہا نے آکر آپ کی پشت مبارک پر سے وہ اٹھائی اور جس نے یہ حرکت کی تھی اس کو بد دعا دی تو سرور عالم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے ﷲ! اس جماعت قریش کی گرفت کو سخت کر لے- ابوجہل عتبہ شیبہ عقبہ امیہ بن خلف کو دیکھ لے چناچہ میں (عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ عنہ) نے دیکھا کہ یہ سب لوگ جنگ بدر میں مارے گئے اور لے جا کر ایک کنویں میں ڈال دیئے گئے بجز امیہ یا ابی بن خلف کے یہ بڑا لحیم شحیم تھا جب اس کی لاش کو صحابہ رضی ﷲ عنہم نے کھینچا تو کنویں میں پھینکنے سے پہلے ہی اس کے جسم کے جوڑ جوڑ الگ ہو گئے تھے
کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = مشرکوں کی لاشوں کو کنویں میں پھینکنے کی اجرت نہ لینے کا بیان
جلد نمبر 2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر 419
ٹوٹل حدیث نمبر 2955
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:
Post a Comment