حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الَّذِينَ قَتَلُوا أَصْحَابَ بِئْرِ مَعُونَةَ ثَلَاثِينَ غَدَاةً عَلَی رِعْلٍ وَذَکْوَانَ وَعُصَيَّةَ عَصَتْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ قَالَ أَنَسٌ أُنْزِلَ فِي الَّذِينَ قُتِلُوا بِبِئْرِ مَعُونَةَ قُرْآنٌ قَرَأْنَاهُ ثُمَّ نُسِخَ بَعْدُ بَلِّغُوا قَوْمَنَا أَنْ قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنَّا وَرَضِينَا عَنْهُ
اسمٰعیل بن عبدﷲ ، مالک، اسحق بن ابی عبدﷲ بن ابی طلحتہ، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کے لے جنہوں نے اصحاب بیرمعونہ کو قتل کیا تھا، تیس دن تک بد دعا کی، قبیلہ رعل اور ذکوان اور عصیہ پر جنہوں نے ﷲ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تھی، یہ قاتلین اصحاب بیرمعونہ ہیں، حضرت انس کہتے ہیں کہ جو مسلمان بیرمعونہ میں قتل کئے گئے تھے، ان کے بارے میں قرآن کی آیت نازل ہوئی تھی، جس کو ہم نے پڑھا تھا، مگر تھوڑے دنوں بعد وہ منسوخ ہوگئی، وہ آیت یہ تھی بَلِّغُوا قَوْمَنَا أَنْ قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنَّا وَرَضِينَا عَنْهُ
کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = اﷲ تعالیٰ کا قول کہ ان لوگوں کو جو راہ خدا میں قتل کئے گئے مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ اپنے پروردگار کے پاس زندہ ہیں۔
جلد نمبر 2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر 79
ٹوٹل حدیث نمبر 2615
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:
Post a Comment