Friday, March 4, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:118, Total Hadith no: 2654

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَخَلَّفَ أَبُو قَتَادَةَ مَعَ بَعْضِ أَصْحَابِهِ وَهُمْ مُحْرِمُونَ وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ فَرَأَوْا حِمَارًا وَحْشِيًّا قَبْلَ أَنْ يَرَاهُ فَلَمَّا رَأَوْهُ تَرَكُوهُ حَتَّى رَآهُ أَبُو قَتَادَةَ فَرَكِبَ فَرَسًا لَهُ يُقَالُ لَهُ الْجَرَادَةُ فَسَأَلَهُمْ أَنْ يُنَاوِلُوهُ سَوْطَهُ فَأَبَوْا فَتَنَاوَلَهُ فَحَمَلَ فَعَقَرَهُ ثُمَّ أَكَلَ فَأَكَلُوا فَنَدِمُوا فَلَمَّا أَدْرَكُوهُ قَالَ هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ قَالَ مَعَنَا رِجْلُهُ فَأَخَذَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَكَلَهَا.

محمد بن ابی بکر، فضیل بن سیلمان، ابوحازم، عبدﷲ ابن ابی قتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول ﷲ کے ہمراہ کہیں چلے، وہ اپنے چند ہمراہیوں کے ساتھ پیچھے رہ گئے، اور یہ سب احرام باندے ہوئے تھے، البتہ ابوقتادہ غیر محرم تھے، پھر ان سب نے ایک گورخر کو دیکھا، مگر کچھ نہ کہا، لیکن ابوقتادہ نے جب اسے دیکھا، تو وہ اپنے گھوڑے پر جس کا نام جرادہ تھا، سوار ہو گئے اور ان لوگوں سے کہا کہ وہ انکا کوڑا انہیں دیدیں، مگر ان لوگوں نے نہ دیا آخرکار انہوں نے خود اتر کے کوڑا لیا، اور گورخر پر حملہ کرکے اس کو زخمی کردیا، پھر اس کا گوشت ابوقتادہ نے بھی کھایا، اور ان لوگوں نے بھی کھایا، پھر وہ لوگ نادم ہوئے کہ ہم تو محرم تھے، ہم نے گوشت کیوں کھایا، اور رسول ﷲ سے ابوقتادہ نے مل کر اس کی بابت دریافت کیا، آپ نے فرمایا کیا، تمہارے پاس اس کا کچھ گوشت بچا ہے، لوگوں نے کہاہاں اس کا پیر بچ گیا ہے آپ نے وہ لے لیا اور تناول فرمایا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = گھوڑے اور گدھے کے نام رکھنے کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  118
ٹوٹل حدیث نمبر  2654


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment