Friday, March 25, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:422, Total Hadith no: 2958

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ لَا هِجْرَةَ وَلَکِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا وَقَالَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ إِنَّ هَذَا الْبَلَدَ حَرَّمَهُ اللَّهُ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ فَهُوَ حَرَامٌ بِحُرْمَةِ اللَّهِ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَإِنَّهُ لَمْ يَحِلَّ الْقِتَالُ فِيهِ لِأَحَدٍ قَبْلِي وَلَمْ يَحِلَّ لِي إِلَّا سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ فَهُوَ حَرَامٌ بِحُرْمَةِ اللَّهِ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا يُعْضَدُ شَوْکُهُ وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهُ وَلَا يَلْتَقِطُ لُقَطَتَهُ إِلَّا مَنْ عَرَّفَهَا وَلَا يُخْتَلَی خَلَاهُ فَقَالَ الْعَبَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا الْإِذْخِرَ فَإِنَّهُ لِقَيْنِهِمْ وَلِبُيُوتِهِمْ قَالَ إِلَّا الْإِذْخِرَ

علی بن عبد ﷲ جریر منصور مجاہد طاؤس ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سرور عالم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فتحہ مکہ کے دن فرمایا اب ہجرت باقی نہیں رہی البتہ جہاد اور نیک نیتی کا ثواب ملے گا اور جس وقت تم کو جہاد کے لئے طلب کیا جائے تو فورا ہی چھوٹی چھوٹی فوجی ٹکڑیاں بنا کر جہاد کے لئے روانہ ہو جاؤ اور فتح مکہ کے دن ارشاد فرمایا کہ ﷲ تعالیٰ نے آسمان و زمین کی پیدائش ہی کے دن اس شہر مکہ معظمہ کو حرمت والا بنا دیا ہے اور ان شاء ﷲ تا قیامت باحرمت رہے گا اور یہاں جنگ و جدال کرنا مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں ہوا البتہ ایک دن تھوڑی دیر تک میرے لئے قتال جائز ہوا اور یہ کہ مکہ ﷲ تعالیٰ کے باحرمت کرنے سے قیامت تک کے لئے باحرمت ہوگیا ہے یہاں کا کانٹانہ توڑا جائے اور کسی جانور کو ہنکایا اور بھگایا نہ جائے اور گری پڑی چیز کو کوئی نہ اٹھائے البتہ شناخت کی خاطر اٹھا لئے اور کسی خالی مقام پر رہ جانے والے سے وہ جگہ بھی خالی نہ کرائی جائے نیز کوئی سوکھی گھاس نہ کاٹی جائے تو حضرت عباس رضی ﷲ عنہ نے کہا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اذخر کے سوائے کیونکہ وہ گھروں اور سناروں کے کام میں آتی ہے تو ارشاد ہوا ہاں اذخر کے سوا (کوئی گھاس نہ کاٹی جائے)



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = نیک اور بدکار سے غداری کرنے والے پر گناہ کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  422
ٹوٹل حدیث نمبر  2958


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment