حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَابَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي قَدْ أُضْمِرَتْ فَأَرْسَلَهَا مِنْ الْحَفْيَائِ وَکَانَ أَمَدُهَا ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ فَقُلْتُ لِمُوسَی فَکَمْ کَانَ بَيْنَ ذَلِکَ قَالَ سِتَّةُ أَمْيَالٍ أَوْ سَبْعَةٌ وَسَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ فَأَرْسَلَهَا مِنْ ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ وَکَانَ أَمَدُهَا مَسْجِدَ بَنِي زُرَيْقٍ قُلْتُ فَکَمْ بَيْنَ ذَلِکَ قَالَ مِيلٌ أَوْ نَحْوُهُ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ مِمَّنْ سَابَقَ فِيهَا
عبد ﷲ بن محمد، معاویہ ابواسحق، موسیٰ بن عقبہ نافع، ابن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان گھوڑوں کے درمیان جن کی تربیت کی گئی تھی، گھوڑ دوڑ کرائی، اور ان کو مقام حفیا سے چھوڑا اور اس کی انتہا ثنیۃ الوادع کو قرار دیا، ابواسحق راوی کہتے ہیں کہ میں نے موسیٰ سے کہا کہ ان دونوں جگہوں کے درمیان کس قدر فصل تھا انہوں نے کہا چھ یا سات میل کا، اور جو گھوڑے تربیت نہ کئے گئے تھے، ان کے درمیان میں بھی گھوڑ دوڑ کرائی، اور ان کو ثنیتہ الوداع سے چھوڑا، اور اس کی انتہا مسجد نبی زریق کو قرار دیا، میں نے پوچھا ان دونوں کے درمیان میں کس قدر فصل تھا، انہوں نے کہا ایک میل یا اس کے قریب، اور ابن عمر بھی ان لوگوں میں تھے، جنہوں نے گھوڑ دوڑ کی تھی
کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = گھوڑوں کی گھوڑ دوڑ کی حد مقرر کرنے کا بیان۔
جلد نمبر 2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر 134
ٹوٹل حدیث نمبر 2670
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:
Post a Comment