صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
چاندی کی انگوٹھی پہننے کا بیان
حدیث نمبر
5462
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ وَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي کَفَّهُ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ فَاتَّخَذَ النَّاسُ مِثْلَهُ فَلَمَّا رَآهُمْ قَدْ اتَّخَذُوهَا رَمَی بِهِ وَقَالَ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ الْفِضَّةِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَلَبِسَ الْخَاتَمَ بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو بَکْرٍ ثُمَّ عُمَرُ ثُمَّ عُثْمَانُ حَتَّی وَقَعَ مِنْ عُثْمَانَ فِي بِئْرِ أَرِيسَ
یوسف بن موسی، ابواسامہ، عبیدﷲ ، نافع، حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے سونے کی یاچاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس کانگینہ ہتھیلی میں رکھا، اس میں محمد رسول ﷲ کنندہ تھا، لوگوں نے بھی اسی طرح کی انگوٹھی بنوائی، جب آپ نے لوگوں کو دیکھا تو آپ نے اس کو پھینک دیا، اور فرمایا کہ میں اس کو نہیں پہنوں گا، پھر چاندی کی انگوٹھی بنوائی، تو لوگوں نے بھی چاندی کی انگوٹھیاں پہننا شروع کردیں، ابن عمر کا بیان ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے بعد اسی انگوٹھی کو حضرت ابوبکر نے، پھر حضرت عمر نے، پھرحضرت عثمان نے پہنا، یہاں تک کہ حضرت عثمان سے اریس کے کنویں میں گرگئی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment