Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:476,TotalNo:5127

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
مثلہ، مصبورہ اور مجثمہ کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر
5127
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَهُ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ دَخَلَ عَلَی يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ وَغُلَامٌ مِنْ بَنِي يَحْيَی رَابِطٌ دَجَاجَةً يَرْمِيهَا فَمَشَی إِلَيْهَا ابْنُ عُمَرَ حَتَّی حَلَّهَا ثُمَّ أَقْبَلَ بِهَا وَبِالْغُلَامِ مَعَهُ فَقَالَ ازْجُرُوا غُلَامَکُمْ عَنْ أَنْ يَصْبِرَ هَذَا الطَّيْرَ لِلْقَتْلِ فَإِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ تُصْبَرَ بَهِيمَةٌ أَوْ غَيْرُهَا لِلْقَتْلِ
احمد بن یعقوب، اسحق بن سعیدبن عمرو، سعید بن عمر، ابن عمر کہتے ہیں کہ میں یحییٰ بن سعید کے پاس گیا اور یحییٰ کی اولاد میں سے کسی کو دیکھا کہ وہ مرغی باندھ کر اس کو پتھر سے ماررہا ہے، ابن عمر اس مرغی کے پاس پہنچے اور اس کو کھول دیا، پھر اس کی مرغی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ساتھ والے لڑکے سے فرمایا کہ اپنے بچوں کو پرندوں کے قتل کے لئے باندھ کر مارنے سے روکو، میں نے نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم سے سناہے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے چوپائے وغیرہ کو باندھ کر مارنے سے منع فرمایا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment