صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو انگوٹھی کا نگینہ ہتھیلی کی طرف کرے
حدیث نمبر
5472
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَجَعَلَ فَصَّهُ فِي بَطْنِ کَفِّهِ إِذَا لَبِسَهُ فَاصْطَنَعَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ ذَهَبٍ فَرَقِيَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَی عَلَيْهِ فَقَالَ إِنِّي کُنْتُ اصْطَنَعْتُهُ وَإِنِّي لَا أَلْبَسُهُ فَنَبَذَهُ فَنَبَذَ النَّاسُ قَالَ جُوَيْرِيَةُ وَلَا أَحْسِبُهُ إِلَّا قَالَ فِي يَدِهِ الْيُمْنَی
موسی بن اسماعیل، جویریہ، نافع، عبد ﷲ رضی ﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور جب پہنتے تو اس کانگینہ ہتھیلی کی طرف کرتے، لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں پھرآپ منبر پر چڑھے اور خدا کی حمد وثناء بیان کی اور فرمایا کہ میں نےیہ انگوٹھی بنوائی تھی، لیکن اب میں اس کو نہیں پہنوں گا، چناچہ یہ فرما کر آپ نے انگوٹھی پھینک دی، لوگوں نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں، جویریہ کہتی ہیں کہ شاید یہ بھی بیان کیا کہ وہ دائیں ہاتھ میں تھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment