صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
کسی چیز پر مہر لگانے یا اہل کتاب وغیرہ کے پاس خط لکھنے کے لئے انگوٹھی بنوانے کا بیان
حدیث نمبر
5471
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَکْتُبَ إِلَی الرُّومِ قِيلَ لَهُ إِنَّهُمْ لَنْ يَقْرَئُوا کِتَابَکَ إِذَا لَمْ يَکُنْ مَخْتُومًا فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ وَنَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ فَکَأَنَّمَا أَنْظُرُ إِلَی بَيَاضِهِ فِي يَدِهِ
آدم ابن ابی ایاس، شعبہ، قتادہ، انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے قیصر روم کے پاس خط بھیجنا چاہاتو آپ سے کسی نے عرض کیا کہ آپ کا خط پڑھا نہیں جائے گاجب تک کہ اس پر مہر نہ ہو، چناچہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی جس پہ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ کنندہ تھا، گویا اس کی چمک میں آپ کے ہاتھ میں آج بھی دیکھ رہاہوں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment