کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فتنوں کا بیان
باب
دجال کا بیان
حدیث نمبر
6640
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَدْخُلُ الْمَدِينَةَ رُعْبُ الْمَسِيحِ لَهَا يَوْمَئِذٍ سَبْعَةُ أَبْوَابٍ عَلَی کُلِّ بَابٍ مَلَکَانِ
علی بن عبد ﷲ ، محمد بن بشر، مسعر، سعد بن ابراہیم، ابراہیم، حضرت ابوبکرہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مدینہ میں مسیح دجال کا خوف داخل نہ ہوگا، مدینہ کے اس دن سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر دو، دو فرشتے ہوں گے، ابن اسحاق نے بواسطہ صالح بن ابراہیم، ابراہیم کا قول روایت کیا ہے، میں بصرہ میں آیا تو مجھ سے ابوبکرہ نے کہا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment