Tuesday, November 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2079,TotalNo:6730


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
کیا امام کے لئے جائز ہے کہ مجرموں اور گناہگاروں کواپنے پاس آنے اور ملنے سے منع کرے؟
حدیث نمبر
6730
حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ وَکَانَ قَائِدَ کَعْبٍ مِنْ بَنِيهِ حِينَ عَمِيَ قَالَ سَمِعْتُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ لَمَّا تَخَلَّفَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوکَ فَذَکَرَ حَدِيثَهُ وَنَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُسْلِمِينَ عَنْ کَلَامِنَا فَلَبِثْنَا عَلَی ذَلِکَ خَمْسِينَ لَيْلَةً وَآذَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَوْبَةِ اللَّهِ عَلَيْنَا
یحییٰ بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عبدالرحمن بن عبد ﷲ بن کعب بن مالک، سے روایت کرتے ہیں عبد ﷲ بن کعب نے بیان کیا کہ میں نے کعب بن مالک کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ (کعب جب نابینا ہو گئے تو ان کے لڑکوں میں سے ایک ان کو ہاتھ پکڑ کر لے کر چلتے تھے) کہ جب وہ غزوہ تبوک میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جانے سے رہ گئے، پھر پوری حدیث بیان کی- اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے تمام مسلمانوں کو ہم سے بات کرنے سے منع فرمایا، چناچہ ہم نے اس حالت میں پچاس راتیں گزاریں، اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اعلان فرمایا کہ ﷲ نے ہماری توبہ قبول کر لی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment