کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
آرزو کرنے کا بیان
باب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ کاش ایسا اور ایسا ہوتا
حدیث نمبر
6736
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ أَرِقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ السِّلَاحِ قَالَ مَنْ هَذَا قَالَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُ أَحْرُسُکَ فَنَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی سَمِعْنَا غَطِيطَهُ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَقَالَتْ عَائِشَةُ قَالَ بِلَالٌ أَلَا لَيْتَ شِعْرِي هَلْ أَبِيتَنَّ لَيْلَةً بِوَادٍ وَحَوْلِي إِذْخِرٌ وَجَلِيلُ فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
خالد بن مخلد، سلیمان بن بلال، یحییٰ بن سعید، عبد ﷲ بن عامر بن ربیعہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ ایک رات نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو نیند نہ آئی تو آپ نے فرمایا کہ کوئی نیک آدمی میرے ساتھیوں میں سے ہوتا جو رات کو میری نگہبانی کرتا، اتنے میں ہم نے ہتھیار کی آواز سنی، آپ نے فرمایا کون آدمی ہے؟ جواب ملا سعد ہوں، آپ کی نگرانی کے لئے حاضر ہوا ہوں، چناچہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سو رہے، یہاں تک کہ ہم نے آپ کے خراٹے کی آواز سنی، ابوعبد ﷲ (بخاری) نے کہا کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ بلال نے کہا، کاش میں ایسے جنگل میں رات گزارتا تاکہ میرے ارد گرد اذخر اور جلیل گھاس ہوتی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment