Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1931,TotalNo:4467


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
تفسیر سورۃ حمعسق
حدیث نمبر
4467
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالَ سَمِعْتُ طَاوُسًا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ قَوْلِهِ إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَی فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ قُرْبَی آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَجِلْتَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَکُنْ بَطْنٌ مِنْ قُرَيْشٍ إِلَّا کَانَ لَهُ فِيهِمْ قَرَابَةٌ فَقَالَ إِلَّا أَنْ تَصِلُوا مَا بَيْنِي وَبَيْنَکُمْ مِنْ الْقَرَابَةِ
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عبدالملک بن میسرہ، طاؤس، حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ ان سے آیت ( إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَی) کے متعلق پوچھا گیا تو سعید بن جبیر نے کہا کہ "القربی" سے مراد محمد صلی ﷲ علیہ وسلم ہیں حضرت ابن عباس نے کہا کہ تم نے جلدی کی اس لئے کہ قریش کی کوئی شاخ ایسی نہیں جس میں حضور کی قرابت نہ ہو چناچہ آپ نے فرمایا کہ میں تم سے صرف اتنا چاہتا ہوں کہ میرے اور تمہارے درمیان جو قرابت ہے اس کو ملاؤ-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment