صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
لوہے کی انگوٹھی کا بیان
حدیث نمبر
5467
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلًا يَقُولُ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ جِئْتُ أَهَبُ نَفْسِي فَقَامَتْ طَوِيلًا فَنَظَرَ وَصَوَّبَ فَلَمَّا طَالَ مُقَامُهَا فَقَالَ رَجُلٌ زَوِّجْنِيهَا إِنْ لَمْ يَکُنْ لَکَ بِهَا حَاجَةٌ قَالَ عِنْدَکَ شَيْئٌ تُصْدِقُهَا قَالَ لَا قَالَ انْظُرْ فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ وَاللَّهِ إِنْ وَجَدْتُ شَيْئًا قَالَ اذْهَبْ فَالْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ قَالَ لَا وَاللَّهِ وَلَا خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ وَعَلَيْهِ إِزَارٌ مَا عَلَيْهِ رِدَائٌ فَقَالَ أُصْدِقُهَا إِزَارِي فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِزَارُکَ إِنْ لَبِسَتْهُ لَمْ يَکُنْ عَلَيْکَ مِنْهُ شَيْئٌ وَإِنْ لَبِسْتَهُ لَمْ يَکُنْ عَلَيْهَا مِنْهُ شَيْئٌ فَتَنَحَّی الرَّجُلُ فَجَلَسَ فَرَآهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُوَلِّيًا فَأَمَرَ بِهِ فَدُعِيَ فَقَالَ مَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ قَالَ سُورَةُ کَذَا وَکَذَا لِسُوَرٍ عَدَّدَهَا قَالَ قَدْ مَلَّکْتُکَهَا بِمَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ
عبد ﷲ بن مسلمہ، عبدالعزیز بن ابی حازم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سہل کو کہتے ہوئے سنا کہ ایک عورت نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ میں اس لئے حاضر ہوئی ہوں کہ آپ اپنے آپ کو آپ کی خدمت میں ہبہ کردوں، وہ دیرتک کھڑی رہی، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے دیکھا اور سرجھکالیا، جب وہ دیر تک ٹھہری رہی تو ایک شخص نے عرض کیا کہ اگرآپ کو ضرورت نہ ہو، تو اس سے میرا نکاح کردیجئے، آپ نے فرمایاتیرے پاس مہر میں دینے کی کوئی چیز ہے؟ اس نے کہانہیں، آپ نے فرمایاجا کردیکھ، وہ گیا اور آکر کہا کہ بخدا میں نے کوئی چیز نہیں پائی، آپ نے فرمایا جا تلاش کر، اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ھی ہو اور وہ ایک ازار پہنے ہوئے تھاجس پرکوئی چادر نہیں تھی، اس نے کہا میں اپنا تہہ بندہی دے دوں گا، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ازار اگروہ لے لے گی تو تیرے جسم پر کچھ نہیں رہے گا، (ننگارہ جائے گا) اور اگر تو پہنے رہا (اسے نہ دی) تو اس کو کچھ نہیں ملے گا، چناچہ وہ آدمی ایک سائیڈ پہ ہوکر بیٹھ گیا، اس کو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے لوٹتے ہوئے دیکھاتو اسے بلائے جانے کا حکم دیا (وہ آیا) تو آپ نے پوچھا تجھے کچھ قرآن یادہے؟ اس نے کہا ہاں، فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں، اور وہ سورتیں گنوادیں، آپ نے فرمایا جوتجھے قرآن یادہے اس عوض میں نے تجھے اس کامالک بنادیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment