صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
عورت اور لونڈی کے ذبیحہ کا بیان
حدیث نمبر
5117
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ امْرَأَةً ذَبَحَتْ شَاةً بِحَجَرٍ فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ فَأَمَرَ بِأَکْلِهَا وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنَا نَافِعٌ أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ يُخْبِرُ عَبْدَ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ جَارِيَةً لِکَعْبٍ بِهَذَا
صدقہ، عبدہ، عبیدﷲ ، نافع، ابن کعب بن مالک، اپنے والد (کعب بن مالک) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے پتھر سے ایک بکری ذبح کی، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا گیاتوآپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کے کھانے کا حکم دیا، اور لیث نے بیان کیا کہ ہم سے نافع نے بیان کیا، انہوں نے ایک انصاری شخص سے سنا کہ ان کو عبدﷲ نے خبردی کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نےفرمایا کہ کعب بن مالک کی ایک لونڈی تھی اور اس حدیث کو روایت کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment