صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
اس چیز (سے ذبح کرنے) کا بیان جو خون بہادے۔
حدیث نمبر
5116
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَيْسَ لَنَا مُدًی فَقَالَ مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُکِرَ اسْمُ اللَّهِ فَکُلْ لَيْسَ الظُّفُرَ وَالسِّنَّ أَمَّا الظُّفُرُ فَمُدَی الْحَبَشَةِ وَأَمَّا السِّنُّ فَعَظْمٌ وَنَدَّ بَعِيرٌ فَحَبَسَهُ فَقَالَ إِنَّ لِهَذِهِ الْإِبِلِ أَوَابِدَ کَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا غَلَبَکُمْ مِنْهَا فَاصْنَعُوا بِهِ هَکَذَا
عبدان، عبدان کے والد، شعبہ، سعید بن مسروق، عبایہ بن رافع اپنے داد سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا یا رسول ﷲ! ہمارے پاس چھری نہں ہے، آپ نے فرمایا کہ جو چیز خون بہادے اور اس پر ﷲ کا نام لیا گیا ہو تو اس کو کھا لو، بشرطیکہ ناخن اور دانت نہ ہو، ناخن تو حبشیوں کی چھری ہے، اور دانت ہڈی ہے، ایک اونٹ بھاگ گیا، جسے (تیرمار کر کسی نے) روکا، تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان چوپایوں کی عادت بھی جنگلی جانوروں کی طرح ہے، اس لئے اگرتم پر ان میں سے کوئی غالب آجائے تو اس کے ساتھ یہی کرو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment