Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:462,TotalNo:5113

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کا فرمان کے اللہ کے نام پر ذبح کرنا چاہیے۔
حدیث نمبر
5113
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ الْبَجَلِيِّ قَالَ ضَحَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُضْحِيَةً ذَاتَ يَوْمٍ فَإِذَا أُنَاسٌ قَدْ ذَبَحُوا ضَحَايَاهُمْ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَآهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ قَدْ ذَبَحُوا قَبْلَ الصَّلَاةِ فَقَالَ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيَذْبَحْ مَکَانَهَا أُخْرَی وَمَنْ کَانَ لَمْ يَذْبَحْ حَتَّی صَلَّيْنَا فَلْيَذْبَحْ عَلَی اسْمِ اللَّهِ
قتیبہ، ابوعوانہ، اسود بن قیس، جندب بن سفیان بجلی کہتے ہیں کہ ہم نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ایک دن قربانی کی، اس دن کچھ لوگوں نے اپنی قربانی کے جانور نماز سے پہلے ذبح کرلئے تھے، جب آپ فارغ ہوئے اور لوگوں کو آپ نے دیکھا کہ انہوں نے نماز سے پہلے قر بانی کی ہے تو آپ نےفرمایا کہ جن لوگوں نے نماز سے پہلےذبح کیا ہے، اس کی جگہ دوسرا جانور ذبح کریں اور جس نے ہماری نماز تک ذبح نہیں کیا تھا اسے چاہئے کہ ﷲ کے نام پر ذبح کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment