صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
اس چیز (سے ذبح کرنے) کا بیان جو خون بہادے۔
حدیث نمبر
5114
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ سَمِعَ ابْنَ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ يُخْبِرُ ابْنَ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ جَارِيَةً لَهُمْ کَانَتْ تَرْعَی غَنَمًا بِسَلْعٍ فَأَبْصَرَتْ بِشَاةٍ مِنْ غَنَمِهَا مَوْتًا فَکَسَرَتْ حَجَرًا فَذَبَحَتْهَا فَقَالَ لِأَهْلِهِ لَا تَأْکُلُوا حَتَّی آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ أَوْ حَتَّی أُرْسِلَ إِلَيْهِ مَنْ يَسْأَلُهُ فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ بَعَثَ إِلَيْهِ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَکْلِهَا
محمد بن ابی بکر، معتمر، عبد ﷲ ، نافع، ابن کعب بن مالک نے ابن عمررضی ﷲ عنہ سے بیان کیا کہ آپ کے والد نے بیان کیا کہ ان کی ایک لونڈی مقام سلع میں بکریاں چرایا کرتی تھی، اس نے ریوڑ میں ایک بکری کو دیکھا کہ مرنے کے قریب ہے، چناچہ اس نے ایک پتھر توڑا اور اس بکری کو ذبح کرڈالا، تو کعب نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ جب تک میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس خود جا کر یا کسی کو بھیج کر دریافت نہ کرالوں تم لوگ اس کو نہ کھاو، چناچہ کعب نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں خود حاضر ہوئے یا کسی کو بھیج کر دریافت کیا تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کھانے کا حکم دیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment