Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:461,TotalNo:5112

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
اس چیز کا بیان جو اصنام اور بتوں پر ذبح کی جائے۔
حدیث نمبر
5112
حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ الْمُخْتَارِ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَقِيَ زَيْدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ بِأَسْفَلِ بَلْدَحٍ وَذَاکَ قَبْلَ أَنْ يُنْزَلَ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَحْيُ فَقَدَّمَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُفْرَةً فِيهَا لَحْمٌ فَأَبَی أَنْ يَأْکُلَ مِنْهَا ثُمَّ قَالَ إِنِّي لَا آکُلُ مِمَّا تَذْبَحُونَ عَلَی أَنْصَابِکُمْ وَلَا آکُلُ إِلَّا مِمَّا ذُکِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ
معلی بن اسد، عبدالعزیزبن مختار، موسی بن عقبہ، سالم، عبد ﷲ ، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے زیدبن عمرو بن نفیل سے مقام اسفل بلدح میں ملاقات کی اور یہ واقعہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونے سے پہلے کا ہے، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان کے سامنے دسترخوان پیش کیا، جس پر گوشت تھا، انہوں نے اس کے کھانے سے انکار کیا، پھر فرمایا میں اس سے نہیں کھاتاہوں، جس کو تم نے اپنے بتوں پر ذبح کرتے ہواور میں صرف اسی کو کھاتا ہوں، جس پر ﷲ کا نام لیا گیا ہو، یعنی بسم ﷲ پڑھی گئی ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment