کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فتنوں کا بیان
باب
جب اللہ تعالی کسی قوم پر عذاب نازل کرتا ہے
حدیث نمبر
6625
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَنْزَلَ اللَّهُ بِقَوْمٍ عَذَابًا أَصَابَ الْعَذَابُ مَنْ کَانَ فِيهِمْ ثُمَّ بُعِثُوا عَلَی أَعْمَالِهِمْ
عبد ﷲ بن عثمان، عبد ﷲ ، یونس، زہری، حمزہ بن عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب ﷲ تعالی کسی قوم پرعذاب نازل کرتا ہے تو جتنے لوگ اس قوم میں ہوتے ہیں وہ سب ہی اس عذاب میں مبتلا ہوجاتے ہیں، پھراپنے اعمال کے مطابق اٹھائے جاتے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment