کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز استسقاء کا بیان
باب
اس روایت کا بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن بارش کی دعا میں اپنی چادر الٹ دیتے تھے۔
حدیث نمبر
962
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَافَی بْنُ عِمْرَانَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلًا شَکَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلَاکَ الْمَالِ وَجَهْدَ الْعِيَالِ فَدَعَا اللَّهَ يَسْتَسْقِي وَلَمْ يَذْکُرْ أَنَّهُ حَوَّلَ رِدَائَهُ وَلَا اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ
حسن بن بشر، معافی بن عمران، اوزاعی، اسحاق بن عبد ﷲ بن ابی طلحہ، انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول ﷲ کی خدمت میں مال تباہ ہونے اور بچوں کی مصیبت کی شکایت کی، چناچہ آپ نے درگاہ ذوالجلال میں بارش کی دعا فرمائی لیکن یہ نہیں بیان کیا کہ آپ نے چادر الٹی تھی اور نہ اس کا ذکر کیا کہ قبلہ کی طرف منہ کیا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment