Thursday, November 18, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:963


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز استسقاء کا بیان
باب
جب لوگ امام سے بارش کی دعا کے لئے سفارش کریں تو وہ اسے رد نہ کرے
حدیث نمبر
963
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ شَرِيکِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَکَتْ الْمَوَاشِي وَتَقَطَّعَتْ السُّبُلُ فَادْعُ اللَّهَ فَدَعَا اللَّهَ فَمُطِرْنَا مِنْ الْجُمُعَةِ إِلَی الْجُمُعَةِ فَجَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَهَدَّمَتْ الْبُيُوتُ وَتَقَطَّعَتْ السُّبُلُ وَهَلَکَتْ الْمَوَاشِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ عَلَی ظُهُورِ الْجِبَالِ وَالْآکَامِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ فَانْجَابَتْ عَنْ الْمَدِينَةِ انْجِيَابَ الثَّوْبِ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، شریک بن عبد ﷲ بن ابی نمر، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! لوگوں کے جانور مرگئے اور راستے منقطع ہوگئے آپ اللہ سے دعا فرمایئے، چنانچہ آپ نے دعا فرمائی تو ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی، پھر ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یارسول اللہ! لوگوں کے مکانات منہدم ہوگئے اور راستے مسدودہوگئے اور لوگوں کے جانور مرگئے، تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے ﷲ! پہاڑوں کی پشت پر، ٹیلوں پر اور نیچے کے نالوں پر اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر بارش برسا، چناچہ بدلی مدینہ سے اس طرح پھٹ گئی جس طرح کپڑا پھٹ جاتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment