کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز استسقاء کا بیان
باب
استسقاء میں کھڑے ہو کر دعا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
966
حَدَّثَنَاأَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ أَنَّ عَمَّهُ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي لَهُمْ فَقَامَ فَدَعَا اللَّهَ قَائِمًا ثُمَّ تَوَجَّهَ قِبَلَ الْقِبْلَةِ وَحَوَّلَ رِدَائَهُ فَأُسْقُوا
ابوالیمان، شعیب، زہری، عباد بن تمیم، اپنے چچا عبد ﷲ بن یزید سے جو صحابی تھے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو لے کر استسقاء کی نماز کیلئے نکلے آپ کھڑے ہوئے اور کھڑے ہی کھڑے ﷲ سے دعا فرمائی، پھر قبلہ کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنی چادر الٹ دی تو بارش ہوئی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment