کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
ایک مرد کسی مرد کی پاکی بیان کرے تو کا فی ہے۔
حدیث نمبر
2479
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَثْنَی رَجُلٌ عَلَی رَجُلٍ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ وَيْلَکَ قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِکَ قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِکَ مِرَارًا ثُمَّ قَالَ مَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَادِحًا أَخَاهُ لَا مَحَالَةَ فَلْيَقُلْ أَحْسِبُ فُلَانًا وَاللَّهُ حَسِيبُهُ وَلَا أُزَکِّي عَلَی اللَّهِ أَحَدًا أَحْسِبُهُ کَذَا وَکَذَا إِنْ کَانَ يَعْلَمُ ذَلِکَ مِنْهُ
ابن سلام عبدالوہاب خالد حذاء عبدالرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی کی تعریف کی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تیری ہلاکت ہو تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی چند بار آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر کہا کہ تم میں سے جس شخص کے لیے اپنے بھائی کی تعریف ناگزیر ہوجائے تو کہے میں فلاں کو ایسا ایسا سمجھتا ہوں آگے ﷲ زیادہ جانتا ہے میں ﷲ کے سامنے کسی کو بے عیب نہیں کہہ سکتا میں سمجھتا ہوں وہ ایسا ایسا ہے اگر وہ اس کے متعلق کچھ جانتا ہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment