Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2467


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
ظلم کی بات پر گواہی نہ دے اگر اسے گواہ بنایا جائے۔
حدیث نمبر
2467
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَأَلَتْ أُمِّي أَبِي بَعْضَ الْمَوْهِبَةِ لِي مِنْ مَالِهِ ثُمَّ بَدَا لَهُ فَوَهَبَهَا لِي فَقَالَتْ لَا أَرْضَی حَتَّی تُشْهِدَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ بِيَدِي وَأَنَا غُلَامٌ فَأَتَی بِيَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ أُمَّهُ بِنْتَ رَوَاحَةَ سَأَلَتْنِي بَعْضَ الْمَوْهِبَةِ لِهَذَا قَالَ أَلَکَ وَلَدٌ سِوَاهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأُرَاهُ قَالَ لَا تُشْهِدْنِي عَلَی جَوْرٍ وَقَالَ أَبُو حَرِيزٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ لَا أَشْهَدُ عَلَی جَوْرٍ
عبدان عبدﷲ ابوحیان تیمی شعبی نعمان بن بشیر سے روایت کرتے ہیں کہ میری ماں نے میرے والد سے کہا کہ اپنے مال میں سے کچھ مجھ کو ہبہ کردیں (پہلے تو انکار کیا) پھر ان کے دل میں آیا گیا تو مجھے ایک چیز دے دی میری ماں نے کہا کہ میں راضی نہیں جب تک کہ تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو گواہ نہ بنا لے چناچہ میرے والد میرا ہاتھ پکڑ کر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئے اس وقت میں بچہ تھا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ اس کی ماں بنت رواحہ نے مجھ سے کہا کہ میں اس کو کئی چیز ہبہ کردوں تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کے سوا بھی تیری کوئی اولاد ہے انہوں نے کہا ہاں! ابونعمان کا بیان ہے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ کو ظلم پر گواہ نہ بنا ؤ ابوحریز نے شعبی کا قول نقل کیا کہ میں ظلم پر گوانہ نہیں بنتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment