کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شفعہ کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جس نے اپنے آپ کو اس کام پر لگایا کہ پیٹھ پر بوجھ لادے۔
حدیث نمبر
2124
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَمَرَنَا بِالصَّدَقَةِ انْطَلَقَ أَحَدُنَا إِلَی السُّوقِ فَيُحَامِلُ فَيُصِيبُ الْمُدَّ وَإِنَّ لِبَعْضِهِمْ لَمِائَةَ أَلْفٍ قَالَ مَا تَرَاهُ إِلَّا نَفْسَهُ
سعید بن یحیی بن سعید، یحیی بن سعید، اعمش، شقیق، ابومسعود انصاری روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب ہم کو صدقہ کا حکم دیتے تو ہم میں سے کوئی شخص بازار جاتا بوجھ لادتا اور ایک مد اناج حاصل کرتا پھر اس کو خیرات کرتا آج ان میں سے بعض کے پاس لاکھوں روپے موجود ہیں شقیق کا بیان ہے کہ میرے خیال میں انہوں (ابومسعود) نے اپنی ہی ذات کو مراد لیا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment