کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شفعہ کا بیان
باب
جب کوئی شخص زمین اجارہ پر لے اور ان میں سے کوئی شخص مرجائے۔
حدیث نمبر
2136
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَعْطَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ الْيَهُودَ أَنْ يَعْمَلُوهَا وَيَزْرَعُوهَا وَلَهُمْ شَطْرُ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَأَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ الْمَزَارِعَ کَانَتْ تُکْرَی عَلَی شَيْئٍ سَمَّاهُ نَافِعٌ لَا أَحْفَظُهُ وَأَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ حَدَّثَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ کِرَائِ الْمَزَارِعِ وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ حَتَّی أَجْلَاهُمْ عُمَرُ
موسی بن اسمعیل، جویریہ بن اسماء، نافع، عبدﷲ بن عمر سے روایت ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر یہودیوں کو اس شرط پر دیا کہ وہ اس میں محنت اور کاشتکاری کریں اور اس کی پیداوار میں ان کا آدھا حصہ ہو گا اور ابن عمر نے نافع سے بیان کی کہ زمینیں کچھ رقم کے عوض جس کا انہوں نے تذکرہ کیا لیکن مجھے یاد نہیں رہا کرایہ پر دیجاتی تھیں اور رافع بن جدیج نے حدیث بیان کی کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کھیتوں کو کرایہ پر دینے سے منع فرمایا اور عیبد ﷲ نے بواسطہ نافع ابن عمر اتنا زیادہ بیان کیا یہاں تک کہ ان یہودیوں کو حضرت عمر نے جلا وطن کر دیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment