کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
ظلم کی بات پر گواہی نہ دے اگر اسے گواہ بنایا جائے۔
حدیث نمبر
2469
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَجِيئُ أَقْوَامٌ تَسْبِقُ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ قَالَ إِبْرَاهِيمُ وَکَانُوا يَضْرِبُونَنَا عَلَی الشَّهَادَةِ وَالْعَهْدِ
محمد بن کثیر سفیان منصور ابراہیم عبیدہ عبدﷲ (بن مسعود) نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو میرے زمانہ میں ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے پھر ایسی قوم پیدا ہوگی جو قسم سے پہلے گواہی دے گی اور گواہی سے پہلے قسم کھائے گی اور ابراہیم نے بیان کیا کہ ہم لوگوں کو گواہی اور عہد پر مار پڑتی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment