Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2470


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
جھوٹی گواہی کے متعلق جو روایتیں بیان کی گئی ہیں۔
حدیث نمبر
2470
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ وَهْبَ بْنَ جَرِيرٍ وَعَبْدَ الْمَلِکِ بْنَ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْکَبَائِرِ قَالَ الْإِشْرَاکُ بِاللَّهِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ وَقَتْلُ النَّفْسِ وَشَهَادَةُ الزُّورِ تَابَعَهُ غُنْدَرٌ وَأَبُو عَامِرٍ وَبَهْزٌ وَعَبْدُ الصَّمَدِ عَنْ شُعْبَةَ
عبد ﷲ بن منیر وہب بن جریر و عبدالملک بن ابراہیم شعبہ عبید ﷲ بن ابی بکر بن انس حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے کبائر کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ کے ساتھ کسی کو شریک بنانا اور والدین کی نافرمانی کرنا کسی آدمی کا قتل کرنا جھوٹی گواہی دینا غندر ابوعامر بہز اور عبدالصمد نے بھی شعبہ سے اس کی متابعت میں روایت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment