Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2472


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
اندھے کی شہادت کا بیان اور اس کا حکم دینا۔
حدیث نمبر
2472
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مَيْمُونٍ أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقْرَأُ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ رَحِمَهُ اللَّهُ لَقَدْ أَذْکَرَنِي کَذَا وَکَذَا آيَةً أَسْقَطْتُهُنَّ مِنْ سُورَةِ کَذَا وَکَذَا وَزَادَ عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَائِشَةَ تَهَجَّدَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِي فَسَمِعَ صَوْتَ عَبَّادٍ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ أَصَوْتُ عَبَّادٍ هَذَا قُلْتُ نَعَمْ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ عَبَّادًا
محمد بن عبید بن میمون عیسیٰ بن یونس ہشام عروہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی نے ایک شخص کو مسجد میں قرآن پڑھتے ہوئے سنا- تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ اس پر رحم کرے اس نے مجھے فلاں آیت کی یاد دلائی جس کو میں فلاں سورت میں بھول گیا تھا- عباد بن عبدﷲ عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم میرے گھر میں تہجد پڑھ رہے تھے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عباد کی آواز سنی مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے تو فرمایا عائشہ! کیا عباد کی آواز ہے؟ میں نے عرض کیا جی ہاں! آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے ﷲ عباد پر رحم کر-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment