Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2471


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
جھوٹی گواہی کے متعلق جو روایتیں بیان کی گئی ہیں۔
حدیث نمبر
2471
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أُنَبِّئُکُمْ بِأَکْبَرِ الْکَبَائِرِ ثَلَاثًا قَالُوا بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الْإِشْرَاکُ بِاللَّهِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ وَجَلَسَ وَکَانَ مُتَّکِئًا فَقَالَ أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ قَالَ فَمَا زَالَ يُکَرِّرُهَا حَتَّی قُلْنَا لَيْتَهُ سَکَتَ وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ
مسدد بشر بن مفضل جریری عبدالرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا کیا میں تم لوگوں کو سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤں؟ لوگوں نے جواب دیا ہاں یا رسول ﷲ! آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ﷲ کے ساتھ کسی کو شریک بنانا والدین کی نافرمانی کرنا اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تکیہ لگائے بیٹھے ہوئے تھے فرمایا کہ سن لو جھوٹ بولنا اور بار ابر اس کو دہراتے رہے یہاں تک کہ ہم نے کہا کاش آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہو جاتے اور اسمٰعیل بن ابراہیم نے بواسطہ جریری عبدالرحمن روایت کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment