Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1442,TotalNo:3978


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
یہ باب عنوان سے خالی ہے
حدیث نمبر
3978
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي مُجَاشِعٌ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَخِي بَعْدَ الْفَتْحِ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُکَ بِأَخِي لِتُبَايِعَهُ عَلَی الْهِجْرَةِ قَالَ ذَهَبَ أَهْلُ الْهِجْرَةِ بِمَا فِيهَا فَقُلْتُ عَلَی أَيِّ شَيْئٍ تُبَايِعُهُ قَالَ أُبَايِعُهُ عَلَی الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ وَالْجِهَادِ فَلَقِيتُ مَعْبَدًا بَعْدُ وَکَانَ أَکْبَرَهُمَا فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ صَدَقَ مُجَاشِعٌ
عمرو بن خالد، زہیر، عاصم، ابوعثمان، مجاشع کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے بعد میں اپنے بھائی کو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لیکرآیا اور عرض کیا یا رسول ﷲ! میں اپنے بھائی (مجالد) کو آپکی خدمت میں لایا ہوں کہ آپ اس سے ہجرت پر بیعت لیں آپ نے فرمایا کہ ہجرت کی فضیلت تو مہاجرین نے حاصل کرلی میں نے عرض کیا کہ پھر کس چیز پر آپ اس سے بیعت لیں گے؟ آپ نے فرمایا اسلام، ایمان اور جہادپر پھر میں نے ابومعبد سے جوان دونوں میں سب سے بڑے تھے ملاقات کی اور ان سے (اس حدیث کے متعلق) پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مجاشع رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے سچ کہا ہے



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment