Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1440,TotalNo:3976


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
یہ باب عنوان سے خالی ہے
حدیث نمبر
3976
حَدَّثَناعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ عُتْبَةُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ عَهِدَ إِلَی أَخِيهِ سَعْدٍ أَنْ يَقْبِضَ ابْنَ وَلِيدَةِ زَمْعَةَ وَقَالَ عُتْبَةُ إِنَّهُ ابْنِي فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَکَّةَ فِي الْفَتْحِ أَخَذَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ ابْنَ وَلِيدَةِ زَمْعَةَ فَأَقْبَلَ بِهِ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَقْبَلَ مَعَهُ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ فَقَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ هَذَا ابْنُ أَخِي عَهِدَ إِلَيَّ أَنَّهُ ابْنُهُ قَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا أَخِي هَذَا ابْنُ زَمْعَةَ وُلِدَ عَلَی فِرَاشِهِ فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی ابْنِ وَلِيدَةِ زَمْعَةَ فَإِذَا أَشْبَهُ النَّاسِ بِعُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ لَکَ هُوَ أَخُوکَ يَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَةَ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ وُلِدَ عَلَی فِرَاشِهِ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ لِمَا رَأَی مِنْ شَبَهِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ قَالَتْ عَائِشَةُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ وَقَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَکَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَصِيحُ بِذَلِکَ
عبدﷲ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، عروہ بن زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (دوسری سند) لیث، یونس، ابن شہاب، عروہ بن زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ عتبہ بن ابی وقاص نے اپنے بھائی سعد بن ابی وقاص رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے کہا تھا کہ زمعہ کی باندی کے لڑکے کو لے لینا اور عتبہ نے کہا تھا کہ وہ میرا بیٹا ہے جب آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایام فتح میں مکہ میں تشریف لائے تو سعد بن ابی وقاص، زمعہ کی باندی کے لڑکے کو لے کر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور ان کے ساتھ عبد بن زمعہ بھی آیا سعد نے کہا یہ میرا بھتیجا ہے عتبہ نے مجھ سے کہا تھا کہ یہ اس کا لڑکا ہے عبد بن زمعہ نے کہا یا رسول ﷲ! یہ میرا بھائی زمعہ کا بیٹا ہے اس کے فراش پر پیدا ہوا ہے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس بچہ کی طرف دیکھا تو وہ عتبہ بن ابی وقاص کے زیادہ مشابہ تھا، رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اے عبد بن زمعہ! اسے لے لو یہ تمہارا بھائی ہے کیونکہ یہ اسی کے فراش پر پیدا ہوا ہے اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے سودہ! اس سے پردہ کرو کیونکہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی مشابہت عتبہ بن ابی وقاص کے ساتھ دیکھی تھی ابن شہاب بواسطہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا  روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بچہ اس کا ہے جس کے فراش پر پیدا ہو اور زانی کے لئے پتھر ہیں ابن شہاب کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اس حدیث کو با آواز بلند بیان کرتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment