کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
یہ باب عنوان سے خالی ہے
حدیث نمبر
3979
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ انْطَلَقْتُ بِأَبِي مَعْبَدٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُبَايِعَهُ عَلَی الْهِجْرَةِ قَالَ مَضَتْ الْهِجْرَةُ لِأَهْلِهَا أُبَايِعُهُ عَلَی الْإِسْلَامِ وَالْجِهَادِ فَلَقِيتُ أَبَا مَعْبَدٍ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ صَدَقَ مُجَاشِعٌ وَقَالَ خَالِدٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ مُجَاشِعٍ أَنَّهُ جَائَ بِأَخِيهِ مُجَالِدٍ
محمد بن ابوبکر، فضیل بن سلیمان، عاصم، ابوعثمان، نہدی، مجاشع بن مسعود سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ابومعبد کو ہجرت پر بیعت لینے گے لئے لے کر آیا تو آپ نے فرمایا کہ ہجرت تو مہاجرین پر ختم ہو چکی میں اس سے اسلام اور جہاد پر بیعت کرلوں گا پھرمیں نے ابومعبد سے ملاقات کرکے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مجاشع رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے سچ کہا ہے خالد ابوعثمان مجاشع رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے بھائی مجالد کو لے کر آئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment