کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
یہ باب عنوان سے خالی ہے
حدیث نمبر
3980
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُهَاجِرَ إِلَی الشَّأْمِ قَالَ لَا هِجْرَةَ وَلَکِنْ جِهَادٌ فَانْطَلِقْ فَاعْرِضْ نَفْسَکَ فَإِنْ وَجَدْتَ شَيْئًا وَإِلَّا رَجَعْتَ وَقَالَ النَّضْرُ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ فَقَالَ لَا هِجْرَةَ الْيَوْمَ أَوْ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، ابوبشر، مجاہد سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی ﷲ عنہ سے عرض کیا کہ میں شام کی طرف ہجرت کرنا چاہتا ہوں تو انہوں نے کہا کہ ہجرت تو ختم ہو چکی اب تو جہاد ہے لہذا تم جاؤ اور اپنے دل میں غور و فکر کرو اگر تم کچھ (طاقت جہاد کی) پاتے ہو (تو خیر) ورنہ باز آ جاؤ۔ نضر، شعبہ، ابوبشر، مجاہد سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے ہجرت کرنے کو کہا تو انہوں نے فرمایا کہ اب یا یہ فرمایا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ہجرت نہیں رہی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment