کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
فرمان الٰہی (یاد کرو) حنین کے دن کو جب تم اپنی کثرت پر پھول گئے تھے۔
حدیث نمبر
3984
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ رَأَيْتُ بِيَدِ ابْنِ أَبِي أَوْفَی ضَرْبَةً قَالَ ضُرِبْتُهَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ قُلْتُ شَهِدْتَ حُنَيْنًا قَالَ قَبْلَ ذَلِکَ
محمد بن عبدﷲ بن نمیر، یزید بن ہارون، اسمٰعیل سے مروی ہے کہ میں نے ابن ابی اوفی کے ہاتھ میں چوٹ کا نشان دیکھا انہوں نے کہا میرے یہ چوٹ حنین کے دن نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ لگی تھی میں نے کہا کیا آپ(معرکہ) حنین میں شریک تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس سے پہلی (جنگوں میں) بھی شریک ہوتا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment