Tuesday, February 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2118


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شفعہ کا بیان
باب
اگر کوئی شخص کسی مزدور کو اس کام پر لگائے کہ دیوار سیدھی کر دے جو گرنے کے قریب ہے۔
حدیث نمبر
2118
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي يَعْلَی بْنُ مُسْلِمٍ وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ يَزِيدُ أَحَدُهُمَا عَلَی صَاحِبِهِ وَغَيْرُهُمَا قَالَ قَدْ سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُهُ عَنْ سَعِيدٍ قَالَ قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقَا فَوَجَدَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَّ قَالَ سَعِيدٌ بِيَدِهِ هَکَذَا وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَاسْتَقَامَ قَالَ يَعْلَی حَسِبْتُ أَنْ سَعِيدًا قَالَ فَمَسَحَهُ بِيَدِهِ فَاسْتَقَامَ لَوْ شِئْتَ لَاتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا قَالَ سَعِيدٌ أَجْرًا نَأْکُلُهُ
ابراہیم بن موسی، ہشام بن یوسف، ابن جریج، یعلی بن مسلم، عمرو بن دینا ر، سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں یعلی بن مسلم اور عمر بن دینار ایک دوسرے سے کچھ زیادتی کے ساتھ روایت کرتے ہیں ابن جریج کا بیان ہے کہ ان دونوں کے علاوہ دوسرے لوگوں کو بھی روایت کرتے ہوئے سنا کہ مجھ سے ابن عباس نے اور ان سے ابی بن کعب نے بیان کیا کہ مجھ سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دونوں حضرات موسی وخضر چلے تو دونوں نے ایک دیوار دیکھی جو گرنے کے قریب تھی سعید نے کہا کہ خضر نے اس طرح اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے تو دیوار سیدھی ہو گئی یعلی نے کہا میں خیال کرتا ہوں سعید نے کہا کہ اپنا ہاتھ دیوار پر پھیر دیا تو وہ سیدھی ہو گئی حضرت موسی کہنے لگے کہ اگر تم چاہتے تو اس پر اجر لیتے سعید نے کہا اجر لیتے تو ہم اس کو کھاتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment