Tuesday, February 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2119


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شفعہ کا بیان
باب
دوپہر تک کے لئے مزدور لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر
2119
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَثَلُکُمْ وَمَثَلُ أَهْلِ الْکِتَابَيْنِ کَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَأْجَرَ أُجَرَائَ فَقَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ غُدْوَةَ إِلَی نِصْفِ النَّهَارِ عَلَی قِيرَاطٍ فَعَمِلَتْ الْيَهُودُ ثُمَّ قَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَی صَلَاةِ الْعَصْرِ عَلَی قِيرَاطٍ فَعَمِلَتْ النَّصَارَی ثُمَّ قَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ الْعَصْرِ إِلَی أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ عَلَی قِيرَاطَيْنِ فَأَنْتُمْ هُمْ فَغَضِبَتْ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَی فَقَالُوا مَا لَنَا أَکْثَرَ عَمَلًا وَأَقَلَّ عَطَائً قَالَ هَلْ نَقَصْتُکُمْ مِنْ حَقِّکُمْ قَالُوا لَا قَالَ فَذَلِکَ فَضْلِي أُوتِيهِ مَنْ أَشَائُ
سلیمان بن حرب، حماد، ایوب، نافع، ابن عمر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری اور دونوں اہل کتاب یہود و نصاری کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے چند مزدور کام پر لگائے اور کہا کہ کون ہے جو صبح سے دوپہر تک ایک قیراط کے عوض میرا کام کرے تو یہود نے کام کیا پھر اس نے کہا کہ کون ہے جو دوپہر سے عصر تک ایک قیراط کے عوض میرا کام کرے تو نصاری نے کام کیا پھر اس نے کہا کون ہے جو عصر سے سورج کے غروب ہونے تک دو قیراط کے عوض کام کرے یہ تم ہی لوگ ہو اس پر یہود و نصاری کو غصہ آیا اور کہنے لگے یہ کیا بات ہے کہ ہم لوگوں نے کام زیادہ کیا اور مزدوری کم ملی تو وہ شخص کہنے لگا کیا میں نے تمہارے حق میں کوئی کمی کی ہے ان لوگوں نے کہا نہیں تو اس نے کہا یہ میرا احسان ہے جسے چاہوں دوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment