Tuesday, February 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2120


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شفعہ کا بیان
باب
نماز عصر کے وقت تک مزدور لگانے کا بیان
حدیث نمبر
2120
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ مَوْلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا مَثَلُکُمْ وَالْيَهُودُ وَالنَّصَارَی کَرَجُلٍ اسْتَعْمَلَ عُمَّالًا فَقَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي إِلَی نِصْفِ النَّهَارِ عَلَی قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ فَعَمِلَتْ الْيَهُودُ عَلَی قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ ثُمَّ عَمِلَتْ النَّصَارَی عَلَی قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ ثُمَّ أَنْتُمْ الَّذِينَ تَعْمَلُونَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَی مَغَارِبِ الشَّمْسِ عَلَی قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ فَغَضِبَتْ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَی وَقَالُوا نَحْنُ أَکْثَرُ عَمَلًا وَأَقَلُّ عَطَائً قَالَ هَلْ ظَلَمْتُکُمْ مِنْ حَقِّکُمْ شَيْئًا قَالُوا لَا فَقَالَ فَذَلِکَ فَضْلِي أُوتِيهِ مَنْ أَشَائُ
اسمعیل بن اویس، مالک، عبدﷲ بن دینا ر، (عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام) عمر بن خطاب سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری اور یہود و نصاری کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے چند مزدور کام پر لگائے تو اس نے کہا میرا کام دوپہر تک ایک ایک قیراط کے عوض کون کرے گا؟ تو یہود نے ایک ایک قیراط پر کام کیا پھر نصاری نے ایک ایک قیراط پر (عصرتک) کام کیا پھر تم لوگ ہو جنہوں نے نماز عصر کے وقت سے غروب آفتاب تک دو دو قیراط کے عوض کام کیا اس پر یہود و نصاری کو غصہ آیا اور کہنے لگے کہ ہم کام تو زیادہ کریں اور مزدوری کم ملے اس آدمی نے کہا کہ کیا میں نے تمہارے حق سے کچھ کم کیا؟ ان لوگوں نے کہا نہیں تو اس نے کہا کہ یہ میرا احسان ہے جسے چاہوں دوں۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment