کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شفعہ کا بیان
باب
اس شخص کے گناہ کا بیان جو مزدور کی مزدوری نہ دے
حدیث نمبر
2121
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ تَعَالَی ثَلَاثَةٌ أَنَا خَصْمُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ أَعْطَی بِي ثُمَّ غَدَرَ وَرَجُلٌ بَاعَ حُرًّا فَأَکَلَ ثَمَنَهُ وَرَجُلٌ اسْتَأْجَرَ أَجِيرًا فَاسْتَوْفَی مِنْهُ وَلَمْ يُعْطِهِ أَجْرَهُ
یوسف بن محمد، یحیی بن سلیم، اسمعیل بن امیہ، سعد بن ابی سعید، ابوہریرہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ﷲ تعالی نے کہا تین آدمی ہیں جن کا میں قیامت کے دن دشمن ہوں گا ایک وہ شخص جس نے میرا واسطہ دے کر عہد کیا پھر بے وفائی کی دوسرے وہ شخص جس نے کسی آزاد کو بیچ دیا اور اس کی قیمت کھائی تیسرے وہ شخص جس نے کسی مزدور کو کام پر لگایا اس سے کام پورا لیا اور اس کی مزدوری نہ دی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment