کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
شفعہ کا بیان
باب
عصر سے رات تک کے لیے مزدور لگانے کا بیان
حدیث نمبر
2122
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَثَلُ الْمُسْلِمِينَ وَالْيَهُودِ وَالنَّصَارَی کَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَأْجَرَ قَوْمًا يَعْمَلُونَ لَهُ عَمَلًا يَوْمًا إِلَی اللَّيْلِ عَلَی أَجْرٍ مَعْلُومٍ فَعَمِلُوا لَهُ إِلَی نِصْفِ النَّهَارِ فَقَالُوا لَا حَاجَةَ لَنَا إِلَی أَجْرِکَ الَّذِي شَرَطْتَ لَنَا وَمَا عَمِلْنَا بَاطِلٌ فَقَالَ لَهُمْ لَا تَفْعَلُوا أَکْمِلُوا بَقِيَّةَ عَمَلِکُمْ وَخُذُوا أَجْرَکُمْ کَامِلًا فَأَبَوْا وَتَرَکُوا وَاسْتَأْجَرَ أَجِيرَيْنِ بَعْدَهُمْ فَقَالَ لَهُمَا أَکْمِلَا بَقِيَّةَ يَوْمِکُمَا هَذَا وَلَکُمَا الَّذِي شَرَطْتُ لَهُمْ مِنْ الْأَجْرِ فَعَمِلُوا حَتَّی إِذَا کَانَ حِينُ صَلَاةِ الْعَصْرِ قَالَا لَکَ مَا عَمِلْنَا بَاطِلٌ وَلَکَ الْأَجْرُ الَّذِي جَعَلْتَ لَنَا فِيهِ فَقَالَ لَهُمَا أَکْمِلَا بَقِيَّةَ عَمَلِکُمَا مَا بَقِيَ مِنْ النَّهَارِ شَيْئٌ يَسِيرٌ فَأَبَيَا وَاسْتَأْجَرَ قَوْمًا أَنْ يَعْمَلُوا لَهُ بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ فَعَمِلُوا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ حَتَّی غَابَتْ الشَّمْسُ وَاسْتَکْمَلُوا أَجْرَ الْفَرِيقَيْنِ کِلَيْهِمَا فَذَلِکَ مَثَلُهُمْ وَمَثَلُ مَا قَبِلُوا مِنْ هَذَا النُّورِ
محمد بن علاء، ابواسامہ، بریدہ، ابوبردہ، ابوموسی نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا مسلمانوں یہود اور نصاری کی مثال اس شخص کی ہے جس نے کچھ آدمیوں کو کام پر لگایا کہ صبح رات تک ایک مقرر مزدوری کے عوض کام کریں چناچہ جب وہ دوپہر تک کام کر چکے تو کہنے لگے ہمیں تمہاری اجرت کی ضرورت نہیں جو تم نے ہمارے لئے مقرر کی تھی جو کام ہم نے کر دیا وہ یوں ہی کر دیا اور اس آدمی نے ان سے کہا ایسا نہ کرو اپنا کام پورا کرو اور پوری مزدوری لو لیکن انہوں نے انکار کیا اور کام چھوڑ دیا ان کے بعد اس نے دوسرے مزدور کام پر لگائے او ران سے کہا کہ باقی دن کام پورا کرو اور تم دونوں کو وہی مزدوری دوں گا جو ان لوگوں کے لئے میں نے مقرر کی تھی چناچہ انہوں نے کام اپنا کام شروع کیا یہاں تک کہ جب عصر کی نماز کا وقت آیا تو انہوں نے کہا ہم نے جو کچھ کیا وہ یونہی کر دیا تم اپنی مزدوری رکھو جو ہمارے لیے مقرر کی تھی اس نے ان سے کہا کہ اپنا کام پورا کرو اس لئے کہ دن تھوڑا باقی رہ گیا ہے لیکن ان دونوں نے انکار کیا چناچہ اس نے کچھ لوگوں کو کام پر لگایا کہ باقی دن اسکا کام کر دیں چناچہ ان لوگوں نے باقی دن میں کام کیا یہاں تک کہ آفتاب غروب ہوگیا اور دونوں فریق پہلی اور دوسری جماعت کی اجر ت ان کو ملی یہی مثال ان لوگوں کی ہے اور اس کی جس کو ان لوگوں نے قبول کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment