کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حوالہ کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ جن سے تم نے قسم کھا کر عہد کیا تو ان کو ان کا حصہ دے دو۔
حدیث نمبر
2140
حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ إِدْرِيسَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ قَالَ وَرَثَةً وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُکُمْ قَالَ کَانَ الْمُهَاجِرُونَ لَمَّا قَدِمُوا الْمَدِينَةَ يَرِثُ الْمُهَاجِرُ الْأَنْصَارِيَّ دُونَ ذَوِي رَحِمِهِ لِلْأُخُوَّةِ الَّتِي آخَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ فَلَمَّا نَزَلَتْ وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ نَسَخَتْ ثُمَّ قَالَ وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُکُمْ إِلَّا النَّصْرَ وَالرِّفَادَةَ وَالنَّصِيحَةَ وَقَدْ ذَهَبَ الْمِيرَاثُ وَيُوصِي لَهُ
صلت بن محمد، ابواسامہ، ادریس، طلحہ بن مصرف، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہ آیت (وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ) میں موالی سے مراد ورثاء ہیں اور وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُکُمْ کی تفسیر یوں بیان کی کہ مہاجرین جب مدینہ پہنچے، تو مہاجر انصاری کا اس بھائی چارہ کی بنا پر وارث ہوتا تھا، جو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے درمیان کرا دیا تھا مگر انصاری کے رشتہ داروں کو کچھ نہ ملتا، جب آیت ﴿وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ﴾ نازل ہوئی تو آیت ﴿وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُکُمْ﴾، منسوخ ہو گئی پھر کہا کہ ﴿وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُکُمْ﴾ میں امداد و اعانت اور خیر خواہی باقی رہ گئی لیکن ترکہ جاتا رہا، ان کے لئے وصیت کی جاسکتی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment