کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حوالہ کا بیان
باب
جو شخص مردے کی طرف سے قرض کی ضمانت لے تو اس کو رجوع کرنے کا اختیار نہیں ہے
حدیث نمبر
2144
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ قَدْ جَائَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ قَدْ أَعْطَيْتُکَ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا فَلَمْ يَجِئْ مَالُ الْبَحْرَيْنِ حَتَّی قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا جَائَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ أَمَرَ أَبُو بَکْرٍ فَنَادَی مَنْ کَانَ لَهُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِدَةٌ أَوْ دَيْنٌ فَلْيَأْتِنَا فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِي کَذَا وَکَذَا فَحَثَی لِي حَثْيَةً فَعَدَدْتُهَا فَإِذَا هِيَ خَمْسُ مِائَةٍ وَقَالَ خُذْ مِثْلَيْهَا
علی بن عبدﷲ ، سفیا ن عمرو، محمد بن علی، جابر بن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر بحرین کا مال آ گیا تو میں تجھ کو اس طرح اسطرح لپ بھر کر بتایا) دوں گا، لیکن بحرین کا مال نہیں آیا، یہاں تک کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہو گئی جب بحرین کا مال آیا تو ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اعلان کرایا کہ جس شخص سے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی وعدہ کیا ہو، یا آٓپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر کسی کا کوئی قرض ہو، تو میرے پاس آئے چناچہ میں ان کے پاس پہنچا اور میں نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے اتنا اتنا دینے کا وعدہ کیا تھا پھر مجھے (ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے) ایک لپ بھر کر دیا، میں نے اسے شمار کیا، تو اس میں پانچ سو تھے اور کہا کہ اس کا دو چند اور لے لو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment