Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1425,TotalNo:3961


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
فتح (مکہ) کے دن نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پرچم کہاں نصب فرمایا
حدیث نمبر
3961
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ وَعَلَی رَأْسِهِ الْمِغْفَرُ فَلَمَّا نَزَعَهُ جَائَ رَجُلٌ فَقَالَ ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْکَعْبَةِ فَقَالَ اقْتُلْهُ قَالَ مَالِکٌ وَلَمْ يَکُنْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا نُرَی وَاللَّهُ أَعْلَمُ يَوْمَئِذٍ مُحْرِمًا
یحییٰ بن قزعہ، مالک، ابن شہاب، حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فتح (مکہ) کے دن سر مبارک پر خود رکھے ہوئے مکہ میں داخل ہوئے آپ نے خود اتار ہی تھا کہ ایک آدمی نے آکر کہا کہ ابن خطل (جو کہ چند مسلمانوں کو قتل کرکے مرتد ہوگیا تھا) کعبہ کے پردے پکڑے ہوئے موجود ہے، آپ نے فرمایا اسے قتل کردو مالک کہتے ہیں کہ جہاں تک ہمارا خیال ہے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس وقت محرم نہیں تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment