کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
فتح (مکہ) کے دن نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پرچم کہاں نصب فرمایا
حدیث نمبر
3963
حَدَّثَنا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ مَکَّةَ أَبَی أَنْ يَدْخُلَ الْبَيْتَ وَفِيهِ الْآلِهَةُ فَأَمَرَ بِهَا فَأُخْرِجَتْ فَأُخْرِجَ صُورَةُ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ فِي أَيْدِيهِمَا مِنْ الْأَزْلَامِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاتَلَهُمْ اللَّهُ لَقَدْ عَلِمُوا مَا اسْتَقْسَمَا بِهَا قَطُّ ثُمَّ دَخَلَ الْبَيْتَ فَکَبَّرَ فِي نَوَاحِي الْبَيْتِ وَخَرَجَ وَلَمْ يُصَلِّ فِيهِ تَابَعَهُ مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ وَقَالَ وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اسحاق، عبدالصمد، ان کے والد، ایوب، عکرمہ ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ تشریف لائے تو کعبہ میں (بہت سے) بت تھے آپ کعبہ میں داخل ہونے سے رکے رہے تو آپ نے ان بتوں کے نکالنے کا حکم دیا تو انہیں نکالا گیا (ان میں) ابراہیم علیہ السلام اور اسمٰعیل علیہ السلام کی تصویریں نکالی گئیں جن کے ہاتھوں میں (پانسہ) کے تیر تھے تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ﷲ ان کافروں کو سمجھ دے۔ انہیں خوب اچھی طرح معلوم ہے ان دونوں بزرگوں نے کبھی پانسہ کے تیر نہیں پھینکے پھر آنحضرت کعبہ میں داخل ہوئے اور اس کے گوشوں میں تکبیر کہی اور اس میں بغیر نماز پڑھے ہوئے باہر تشریف لے آئے، معمر نے بواسطہ ایوب اور وہیب نے بواسطہ ایوب، عکرمہ نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment