Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1430,TotalNo:3966


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
فتح (مکہ) کے دن آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اترنے کی جگہ کا بیان
حدیث نمبر
3966
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی مَا أَخْبَرَنَا أَحَدٌ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَی غَيْرَ أُمِّ هَانِئٍ فَإِنَّهَا ذَکَرَتْ أَنَّهُ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ اغْتَسَلَ فِي بَيْتِهَا ثُمَّ صَلَّی ثَمَانِيَ رَکَعَاتٍ قَالَتْ لَمْ أَرَهُ صَلَّی صَلَاةً أَخَفَّ مِنْهَا غَيْرَ أَنَّهُ يُتِمُّ الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ
ابو الولید، شعبہ، عمرو، ابن ابی لیلیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ ہمیں ام ہانی کے سوا کسی نے نہیں بتایا کہ اس نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کوچاشت کی نماز پڑھتے دیکھا ہے وہ کہتی ہے کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ان کے گھر میں غسل فرما کر آٹھ رکعتیں نماز پڑھی وہ کہتی ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اس نماز سے ہلکی کوئی نماز پڑھتے نہیں دیکھا مگر یہ کہ آپ رکوع و سجود پوری طرح ادا فرما رہے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment