کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ فتح (مکہ) کا بیان جو رمضان میں پیش آیا
حدیث نمبر
3955
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ فَصَامَ حَتَّی بَلَغَ عُسْفَانَ ثُمَّ دَعَا بِإِنَائٍ مِنْ مَائٍ فَشَرِبَ نَهَارًا لِيُرِيَهُ النَّاسَ فَأَفْطَرَ حَتَّی قَدِمَ مَکَّةَ قَالَ وَکَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ وَأَفْطَرَ فَمَنْ شَائَ صَامَ وَمَنْ شَائَ أَفْطَرَ
علی بن عبدﷲ، جریر، منصور، مجاہد، طاؤس، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان میں سفر کیا اور روزہ رکھا یہاں تک کہ آپ (مقام) عسفان میں پہنچے پھر آپ نے پانی کا گلاس منگوایا اور لوگوں کو دکھانے کے لئے اسے دن میں پی لیا پھر آپ نے مکہ آنے تک روزہ نہیں رکھا اور ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سفر میں روزہ رکھا بھی ہے اور نہیں بھی رکھا لہذا جس کا دل چاہے رکھے اور جس کا دل چاہے نہ رکھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment